مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے سابق صدر حامد کرزائی اور قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق طالبان نے حامد کرزائی اور عبداللہ عبداللہ کے محافظوں کی بھی چھٹی کردی ہے۔ ادھر سی این این کی خبر کے مطابق طالبان نے دونوں رہنماؤں کی گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا ہے اور عبداللہ عبداللہ کے گھر کی تفتیش بھی کی ہے۔ طالبان نے ابھی تک اس خـر کی تائید یا تردید کے بارے میں کوئي رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ